نوجوان لڑکی نے خودکشی کر ڈالی

اسمارٹ فون کیوں نہیں دلایا؟ 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

اسمارٹ فون کو لے کر نوجوانوں میں خود کشی کا رجحان زورپکڑنے لگ گیا





بھارت میں نوجوان لڑکی نے اسمارٹ فون نہ دلانے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خودکشی کرنے کے رجحان میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، خودکشی کا ایک اور واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع وقار آباد میں پیش آیا جہاں دوشیزہ نے معمولی بات پر خودکشی 
کرلی۔

مسکان نامی 17 سالہ لڑکی اپنے والدین غلام اور شاہین کے ہمراہ ریاست مہاراشٹر
 کے ضلع نانڈیڑ سے وقار آباد منتقل ہوئی، جہاں اس کے والد ایک پولٹری فارم میں ملازمت کرتے تھے۔مذکورہ ملازمت کے باعث آمدنی انتہائی قلیل تھی جس بمشکل گزر بسر ہورہا تھا ایسے حالات میں بیٹی مسکان نے والد سے اسمارٹ فون خریدنے کی ضد شروع کردی۔معاشی بدحالی کا شکار والدین اپنی بیٹی کی ضد پوری نہ کرسکے تو مسکان نے معمولی سی بات پر ناراض ہوکر زہر کھاکر موت کو گلے لگالیا۔

جبکہ کچھ عرصہ قبل بھارت میں ایسا واقعہ پیش آیا تھا جب والدین کی جانب سے اسمارٹ فون نہ دلوانے پر 16 سالہ نوجوان نے اپنے چھوٹے بھائی کو کنویں میں دھکا د ے کر خود بھی چھلانک لگاکر خود کشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے ایک دیہات میں پیش آیا تھا۔جہاں سنیل تلاسی رام نامی نوجوان نے اپنے والدین سے ”ٹچ اسکرین والا اسمارٹ فون“ دلوانے کا مطالبہ کیا لیکن والدین نے کی ”کی پیڈ والا اسمارٹ فون“ خرید کر دینے پر آمادگی ظاہر کی جس پر سنیل وقتی طور پر خاموش اختیار کرکے اپنے چھوٹے بھائی کو لے کر گھر سے باہر کھیلنے کے لیے چلا گیا۔

اور باہر جا کر بھائی کو کنوئیں میں پھینکنے کے بعد خود بھی کنوئیں میں چھلانگ لگا دی تھی۔جبکہ بھارت ہی میں ایک اور ایساواقعہ پیش آیا تھا جب ایک بیوی نے شوہر سے اسمارٹ فون دلانے کی خواہش ظاہر کی تھی ا ور خواہش پوری نہ ہونے پر خود کو آگ لگا دی تھی۔


تبصرے